اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کا 15 کروڑ روپے کا ہرجانہ کے کیس کی سماعت کے دوران سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
یاد رہے کہ شوکت یوسفزئی نےاسفندیار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس پر 2019 میں سابق صوبائی وزیر کے خلاف اے این پی کے مرکزی صدر نے ہرجانہ کیس کیا تھا۔
دوران سماعت شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے فیصلہ اسفندیار ولی کے حق میں سنا دیا۔
ذرائع کے مطابق ہرجانہ ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے جاری کیا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ طلبی کے باوجود شوکت یوسفزئی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اس لئے شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق