خیبر پختونخوا

اسلام آبا د اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز میں اضافہ

ویب ڈیسک :وفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا وبا سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 1724 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بنوں: پرچہ آؤٹ کرنے والاامتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد گرفتار

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ، مردان 17، صوابی 5 اور ضلع خیبر میں 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعدپشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 384 ہوگئی ۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند

اسلام آباد میں مزید 44 افراد میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 571 ہوگئی۔ اسی طرح ملتان کے نشتر اسپتال میں 10 ،پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 9 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔