pm imran khan holds meeting to review progress on economic package 1587563064 7494 1

اسلامی اقدار اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کا فروغ معاشرے کی اصل روح اور معاشرتی اقدار کو اجاگر کرنے کے لئے ضروری ہے- وزیر اعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیرت النبی ﷺ اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے تعمیر کی جانے والی "القادر یونیورسٹی” کے قیام میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اجلاس میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز، بیرسٹر علی ظفر، برگیڈئیر (ر) جمیل سرور ملک و دیگر شریک

وزیرِ اعظم کو القادر یونیورسٹی کے قیام میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

وزیرِ اعظم نے اسلامی اقدار اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصل روح اور معاشرتی اقدار کو اجاگر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات سے روشنا س کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں صوفیائے کرام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کی بھی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ طلباء کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے یونیورسٹی کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مجوزہ یونیورسٹی میں کم سے کم وقت میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار