اسلامیہ کالج اجتماعات پر پابندی

سیکیورٹی خدشات، اسلامیہ کالج میں ہر قسم اجتماعات پر پابندی عائد

پشاور: اسلامیہ کالج پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں ہر قسم پروگرام یا اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر اجتماعات نہیں کریگا۔ اعلامیہ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ 14 اگست کے موقع پر بھی صرف پرچم کشائی کی جائے گی، دیگر تقریبات نہیں ہونگی۔

مزید پڑھیں:  ضم اضلاع، ورلڈ فوڈ پروگرام سمیت دیگر اداروں کا تعاون درکار ہے، علی امین