اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

ویب ڈیسک: پی ٹی وی پر 80 کی دہائی میں چلنے والے مزاحیہ ڈرامہ سیریز ’ففٹی ففٹی‘ سے شہرت پانے والے اداکا اسماعیہ تارہ مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ سٹیج اور فلم تینوں جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اسماعیل مرچنٹ عرف اسماعیل تارا 16 نومبر 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ شوبز کیریئر کا آغاز انہوں نے 1964ء میں کیا، یاد رہے کہ جب انہوں نے شوبز کی دنیا مِیں قدم رنجا رکھا تب ان کی عمر پندرہ سال تھی اور یہ ایک سٹیج ڈرامہ تھا جس سے انہوں نے کیریئر شروع کیا۔
ضیاء محی الدین شو میں پر فارمنس نے ان پر کامیابی کے در وا کر دیئے، شعیب منصور اور انور مقصود کے 80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز ’ففٹی ففٹی‘ میں پرفارمنس نے ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہوئے بام عروج پر پہنچا دیا۔
اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی دھاک بٹھائی اور سلورسکرین پر بہترین اداکاری پر انہیں 5 مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید