اسپین اٹلی نیشنز لیگ

اسپین نے اٹلی کو ہرا کر نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

جوسیلو نے آخری لمحات کے گول نے اسپین کو اٹلی کے خلاف فتح دلوا کر نیشنز لیگ کے فائنل میں پہنچا دیا جہاں اس کا مقابلہ کو اتوار کو کروشیا سے ہوگا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول 13 ویں منٹ میں پریمی پنو نے کیا جسے 11 ویں منٹ میں اٹلی کی جانب سے سیرو اموبائل نے پنالٹی کے ذریعے برابر کر دیا۔ پہلا ہاف دونوں طرف سے ایک ایک گول کے ساتھ برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر زبردست حملے اور ان کا دفاع کیا گیا اور کھیل کے آخری لمحات تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھیں جب 88 ویں منٹ میں جوسیلو نے ایک شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری اور فائنل کی ٹکٹ دلوا دی۔ اسپین کی آخری بڑی ٹرافی 2012 کی یورپی چیمپئن شپ تھی اور اب اس کے پاس 11 سال بعد موقع ہے کہ وہ ایک بڑے ٹورنامنٹ کی ٹرافی گھر لے جا سکے۔ دریں اثنا اٹلی کو اتوار کو نیشنز لیگ کے تیسرے نمبر کے پلے آف میں نیدرلینڈ کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا