اشتعال انگیز تقاریر، مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ویب ڈیسک: رہنماء نون لیگ مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئَے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مریم اورنگزیب اور دیگر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ یاد رہے کہ اس کیس میں نون لیگ کے رہنماء جاوید لطیف بھی نامزد ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنماء نون لیگ مریم اورنگزیب گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں اور انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دی تھی.
مریم اورنگزیب رواں سماعت پر بھی پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ جاوید لطیف کی پیشی کی صورت میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے آرڈر جاری کر دیئے گئے اور اس کے ساتھ ہی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب