اشتہاری ملزموں کے بینک اکائونٹس

اشتہاری ملزموں کے بینک اکائونٹس،شناختی کارڈ بلاک کرنیکا فیصلہ

پولیس حکام نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزموں کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے اور قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے تیز کرلئے، اس اقدام کا مقصد ملزموں کی شہر سے باہر نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے تاکہ وہ آسانی سے ٹریس ہو سکیں،

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کے مطابق خصوصی مہم میں رواں سال کے ابتدائی چھ ہفتوں کے دوران سہولت کاروں کے خلاف 50 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ 53 ایسے ملزموں کو گرفتار کیا گیا جو اشتہاریوں کو پناہ دینے اور دیگر سہولیات و مدد فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں،

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

ان کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب تمام اشتہاری ملزموں کے قومی شناختی کارڈ بلاکنگ اور بنک اکاوئنٹس منجمد کرنے کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے گا۔