اشیائے خور دونوش کی قیمتیں

اشیائے خور دونوش کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک :ملک میں جاری مہنگائی کی شرح خوفناک حد تک پہنچ گئی ‘مرغی، انڈے، سبزیوں ‘گوشت، دالیں، روٹی، چاول، بیکری آئٹمز سمیت مختلف اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں ملک کی 76 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔
پرائس کنڑول مجسٹریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل بے بسی نے مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید پریشان کردیا ہے۔ متوسط طبقے کے لیے اپنی تنخواہ میں سے ماہانہ بجٹ ترتیب دینا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے
اوپن مارکیٹ میں اس وقت زندہ مرغی 460 روپے کلو، مرغی گوشت 750 روپے کلو، انڈے 410 روپے درجن، دودھ 210 روپے لیٹر، دہی 225 روپے کلو، بیف بڑا گوشت 1200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
مٹن چھوٹا گوشت 2200 روپے کلو، روٹی 30 روپے، پراٹھا 60 روپے، چائے کا کپ 80 روپے، ا?لو 50 روپے کلو، مٹر 300 روپے کلو، شملہ مرچ 350 روپے کلو، پیاز 350 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
ادرک اور لہسن کی بات کی جائے تو قیمتیں سننے کے بعد ایک عام آدمی کی خرید تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔ ادرک 600 روپے کلو، لہسن 550 روپے کلو، کریلہ 300 روپے میں مل رہا ہے
پھلوں کی بات کی جائے تو سیب 200 سے 350 روپے کلو، انار 300 سے 430 روپے، انگور 300 سے 450 روپے، کیلا 130 سے 150 روپے اور مالٹا مسمی فروٹر 150 سے 200 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ