1792510 pensionersexpressxx 1535778514

اصلاحات کمیشن نےتنخواہوں پرسالانہ انکریمنٹ ختم کرنےکی سفارشات حکومت کو بھجوادیں- ذرائع

ویب ڈیسک:ذرائع کے مطابق اصلاحات کمیشن نےتنخواہوں پرسالانہ انکریمنٹ ختم کرنےکی سفارشات حکومت کو بھجوادیں،ان سفارشات کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائےگی.

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نےاخراجات میں کمی کیلئے شرط عائد کر رکھی ہے،آئی ایم ایف نےتجویز دی کہ بنیادی تنخواہ پرانکریمنٹ کی بجائےتنخواہیں منجمدکی جائیں،آئی ایم ایف نےتجویزکیاکہ تنخواہوں میں اضافہ کی بجائےالاؤنسزمیں معمولی اضافہ کیا جائے،سالانہ انکریمنٹ میڈیکل،ہاؤس رینٹ و دیگر الاونسز پر دیا جائے گا،بنیادی پےاسکیل پرتعینات ملازم ریٹائرمنٹ تک اسی بنیادی تنخواہ پررکھنےکی تجویز.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ
مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

س اقدام سےحکومت ریٹائرمنٹ کےوقت کم پنشن ادا کرےگی،اس اقدام سےالاونسز انتہائی کم مقدار میں بڑھیں گے،ریٹائرڈہونےوالےملازمین کی پنشنرزکا بوجھ کم ہو جائے گا،ریٹائرمنٹ کےوقت حکومت کم بنیادی تنخواہ پرہی پنشن کیلکولیٹ کرےگی