اعدادوشمار

اضلاع میں ویکسی نیشن کے اعدادوشمارغیرمصدقہ قرار

ویب دیسک :خیبر پختونخوا کے9اضلاع میں رجسٹریشن کے مقابلے میں ویکسی نیشن کے اندراج سے متعلق اعداد و شمار کو غیر مصدقہ قرار دیا گیاہے جبکہ27اضلاع میں جاری بیک لاگ کو بھی تاحال پورا نہیں کیا جاسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں ویکسی نیشن اور اندراج کا فرق ایک لاکھ81ہزار578پر پہنچ گیا ہے۔

بنوں میں5ہزار23، ہری پور میں2ہزار5سو61جبکہ لوئر دیر میں یہ فرق ایک ہزار91ہوگیا ہے اس طرح ایبٹ میں819، تور غر میں648جبکہ ہنگو میں54، چارسدہ میں52اور کرک میں رجسٹریشن اور اندراج کا فرق16ریکارڈ کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو

یہ بھی پڑھیں:پشاورکے تاجروں کی ٹیکس تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت کی طرف سے مذکورہ اضلاع کے ویکسی نیشن کا ڈیٹا غیر مصدقہ قرار دیا گیا ہے اس طرح شانگلہ، ٹانک، کرم، شمالی وزیر ستان، ملاکنڈ ، کوہستان اپر، کوہاٹ ، باجوڑ ، کوہستان لوئر ، اورکزئی ، کولائی پالس، اپر دیر، لوئر کرم، چترال اپر، چترال لوئر، بونیر، سوات، مہمند، جنوبی وزیرستان، لکی مروت، بٹ گرام، صوابی، ڈی آئی خان، خیبر، مردان اور نوشہرہ میں بیک لاگ پایا گیا ہے یعنی ویکسین کے مقابلے میں زیادہ افراد کو ویکسی نیٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کے ہیلتھ افسران اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے جواب طلبی کر لی گئی ہے اور انہیں مذکورہ فرق کے بارے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔