اطالوی فٹبال لیگ

اطالوی فٹبال لیگ میں پہلی بار خاتون ریفری کی تعیناتی

اطالوی فٹبال لیگ سیری اے نے ماریا سولی فیریری کیپوٹی کو اپنی پہلی خاتون ریفری مقرر کیا ہے۔

31 سالہ سابقہ کھلاڑی اگست میں شروع ہونے والے 2022-23 سیزن کے لیے آفیشل ریفری ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

اطالوی ریفریز ایسوسی ایشن (اے آئی اے) کے صدر الفریڈو ٹرینٹلنج نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت لمحہ ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر کرنا چاہئے کہ ایک خاتون یہاں تک پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ  پروموشن ایک ترقی ہے جو میرٹ سے آتی ہے نہ کہ استحقاق سے۔”

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

ماریا  نے 2007 میں اطالوی ریفریز ایسوسی ایشن میں شمولیت اختیار کی اور 2015 تک علاقائی میچوں کی ذمہ داری انجام دی،  جس کے بعد انہیں سیری ڈی میچوں کا چارج سنبھالا اور لیگز کے ذریعے اپنی ترقی کا آغاز کیا۔