ٹریبونلز تشکیل

کاغذات نامزدگی پراعتراضات سننے کیلئے ٹریبونلز تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کیلئے ٹریبونل تشکیل دے دئیے گئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے 5 جج بطور ٹریبونل جج اعتراضات سنیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 جج بطور ٹریبونل جج اعتراضات سنیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے 9 جج بطور ٹریبونل جج کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کریں گے جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے 2 جج بطور ٹریبونل جج اعتراضات پر سماعت کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 6 جج کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے اُمیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی