اعتزاز احسن پيکا ايکٹ ميں ترميم

اعتزاز احسن نے پيکا ايکٹ ميں ترميم کی حمایت کر دی

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبروں کيخلاف ايکٹ ميں ترميم ٹھيک ہے کيونکہ مسلم لیگ ن جھوٹی خبروں کے ذريعے عدالتوں اور عوام کو گمراہ کرنے ميں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پيکا ايکٹ ميں ترميم بالکل ٹھيک ہے، ن ليگ کا پيکا ترميمی ايکٹ سے ڈرنا بجا ہے کیونکہ انہوں نے جعلی رپورٹس کے ذريعے نوازشريف کو بيرون ملک بھجوايا ہے۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف

یہ بھی پڑھیں: حکومت کیخلاف اپوزیشن رہنماؤں کی بڑی بیٹھک، اہم فیصلوں کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ راناشميم کا حلف نامہ اور ثاقب نثار کی آڈيوٹيپ جھوٹ پرمبنی ہے، مريم نواز پہلے کہتی تھی کہ کوئی جائيداد نہيں مگر بعد ميں سب کچھ منظرعام پر آیا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ايم ميں صدق دل سے ايک ہونے کا کوئی امکان نہيں، آزمائے ہوئے کو کيا آزمانا۔