govt taking steps for betterment of journalist community shibli faraz 1588572792 5711

افسوس آج مریم نواز خطاب کرتے ہوئے یہ بھول گیئں کہ اس شاہی خاندان نے جنوبی پنجاب کے عوام کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا۔ شبلی فراز

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا بیان،وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان میں کہنا تھا کہ افسوس آج مریم نواز بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے یہ بھول گیئں کہ اس شاہی خاندان نے لاہور کو بنانے سنوارنے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا۔

جنوبی پنجاب کے عوام تعلیم صحت اور روشنی کو ترستے رہے جبکہ انکے سارے وسائل لاہور پر خرچ کردئیے گئے، جنوبی پنجاب کے کاشتکار اس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں، مسلم لیگ نے اپنے دور حکومت میں انہیں بھوکے مرنے پہ مجبور کیا،

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

گنے کے کاشتکار اپنی فصلیں ٹرالیوں پہ لیے حکومتی پالیسیوں کو کوستے،مسلم لیگ نے جنوبی پنجاب کی نفرت میں کپاس کے کاشتکاروں کی زندگیاں تباہ کیں، فصل کی بیجوں سے لےکر پیسٹیسائیڈ کی فراہمی روک کے اس شاہی ٹولے نے کسانوں کو بھوکے مرنے پہ مجبور کیا۔

جاتی عمرہ کے روڈ کی بار بار کارپٹنگ ہوتی رہی اور جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہنجوڈارو کا نقشہ پیش کرتی ہیں، اج مریم کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے اپنا وعدہ نبھایا رہی ہے، پہلی تخت لاہور کے بجائے سائوتھ پنجاب کے ایک دور افتادہ علاقے سے وزیراعلی منتخب کیا گیا، علیحدہ سیکریٹریٹ قائم کیا گیا۔اج جنوبی پنجاب میں یکساں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، عوام مطمئین ہیں یہی خوف ہے اقتدار سے عدلیہ اور اپنی کرتوتوں کی وجہ سے نکالے گئے کرپٹ خاندان کی نیندیں اڑا رہا ہے۔