افطاری پر پابندی

سعودی عرب کی مساجد میں افطاری پر پابندی لگا دی گئی

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران افطاری پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ افطار پر پابندی کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا اور یقینی بنانا ہے۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئمہ مساجد لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے۔
رمضان المبارک میں مساجد کے باہر مختص جگہوں پر افطار کروانے کی اجازت ہوگی۔
مساجد میں نمازوں اور دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ یا نشرکرنے پربھی پابندی ہوگی۔ آئمہ مساجد رمضان کے دوران تراویح کو طویل کرنے سے گریز کریں اور عوام کو روزوں کے فوائد سے آگاہ کریں۔
سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں رمضان المبارک 11مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں پتنگ بازی پر دفعہ 144نافذ،درجنوں دکانیں سیل