dg ispr

افواج پاکستان کا جذبہ ایثار،کورونا ویکسین کا عطیہ قومی مہم کے لئےمختص

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج چین کی طرف سےویکسین لینے والی پہلی فوج ہے۔

یک جان دو قالب
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا پاک فوج کے لئے کووڈ ویکیسن کا عطیہ

پاک فضائیہ کا الیوشن78 ٹرانسپورٹ طیارہ ویکسین لایا،پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی۔

فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزہی اصل ہیرو ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزہمارے اصل ہیرو ہیں،پاک فوج نے چینی آرمی کی طرف سے عطیہ کی گئی تمام ویکسین قومی ویکسین مہم میں دے دی۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
مزید پڑھیں:  9مئی کا واقعہ کرکے ہم پر الزام لگا دیا گیا،عمران خان

پاک فوج نے ویکسین عطیہ کیے جانے پر پی ایل اے سے اظہار تشکر کیا ہے۔

ویکسین حوالگی تقریب میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے شرکت کی ،پاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔