Nawaz sharif IHC 1

العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس اپیل: ہم نواز شریف کو پہلے مفرور ڈیکلیئر کریں گے پھر اپیل کو سنیں گے- عدالت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا کی اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرویز مشرف کیس میں ملزم کو مفرور قرار دینے کے بعد عدالت یہ کہہ چکی ہے کہ مفرور کو سرنڈر سے پہلے نہیں سنا جا سکتا۔

عدالت نے کہا کہ ہم اپیل خارج نہیں کر رہے ہیں تاہم دیگر دو اپیلوں پر سماعت ہو سکتی ہے۔ عدالت نے نواز شریف کی درخواست سننے یا نہ سننے کے حوالے سے دلائل طلب کر لیے۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک عدالت پہلے ہی نواز شریف کو مفرور قرا دے چکی ہے۔ ہم تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے۔ ہم خواجہ حارث کو موقع دینا چاہ رہے ہیں کہ وہ اپنا قانونی اسٹینڈ ظاہر کریں۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ہم نواز شریف کو پہلے مفرور ڈیکلیئر کریں گےپھر اپیل کو سنیں گے۔ اگر نواز شریف اسپتال میں داخل ہوتے تو پھر بات الگ ہوتی۔

عدالت نے نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔