امریکی آئیڈیا مسترد، اسرائیل کا حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف جاری جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی افواج کے جنگی جنون کےبارے میں کھل کربات کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے خلاف مکمل فتح تک جنگ جاری رہے گی۔ ان کے اس انداز بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کسی کو بھی خاطر میں نہیں لا رہے چاہے اقوام متحدہ ہو ، امریکہ ہو یا دیگ ریوپی ممالک۔
تل ابیب میں امریکی مشیر جیک سلیوان کے دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اپنا موقف دہرا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کے کنٹرول سے متعلق امریکی مؤقف سے اتفاق نہیں کرتا، دو ریاستی حل قبول نہیں۔
وائٹ ہاؤس ترجمان جان کربی کا اس ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ امریکا جنگ کا جلد خاتمہ چاہتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ سبھی جلد از جلد اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ دوسری جانب نیتن ہالو ہیں کہ میں نا مانوں کی رٹ لگائے بیٹھا ہے حالانکہ اس میں فلسطین کا ہی نہیں اسرائیل کا بھی بھاری جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، گھر کی دہلیز پر شہری قتل، پولیس مقابلے میں راہزن زخمی