Sanaullah Abbasi IGP KP

امن اور تجارت ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور): آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی پشاور شہر کے دورے کے موقع پر گفتگو، امن اور تجارت ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، امن و امان کے دیر پا قیام کے لیے پولیس اور تاجروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواہ پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے تھانہ خان رازق شہید اور سپریم کمانڈ پوسٹ کا خصوصی دورہ کیا اوراس دورے کے موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا کا پرتپاک استقبال کیا گیا، تاجران سٹی پشاور نے ان کو روایتی پگڑی پہنائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر سی سی پی او پشاور محمدعلی گنڈاپور، ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس پی سٹی ڈویژن وقار عظیم اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، آئی جی پی تھانہ خان رازق شہید میں قائم کنٹرول روم بھی گئے، جہاں ایس ایس پی آپریشن پشاور منصور امان نے ان کو ماتمی جلوسوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ اور شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا، دورے کے دوران آئی جی کے پی کے نے جوانوں کو فراہم کردہ کھانے کا معائنہ کیا اور کھانے کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی، محترم آئی جی پی کے پی کے نے سپریم کمانڈ پوسٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور ان کو محرم الحرام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر خصوصی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی