مفت جگر پیوند کی سہولت ختم

امیر افراد کیلئے یکم جولائی سے مفت جگر پیوند کاری کی سہولت ختم

محکمہ صحت نے آئندہ سال یکم جنوری سے 30 جون تک کیلئے خیبرپختونخوا کے تمام غریب اور امیر افراد کو جگر کی پیوند کاری کیلئے مفت علاج جبکہ اس کے بعد غریب افراد کو علاج مفت اور صاحب استطاعت افراد سے پیسے وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا تاہم اس سلسلے میں وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے واضح کر دیا ہے کہ شراب نوشی کرنے والے افراد کو جگر کی پیوند کاری کی مفت سہولت نہیں دی جائے گی اور دونوں مرحلوں میں انہیں آپریشن کیلئے رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

یہ بھی پڑھیں: رواں برس صوبہ بھر میں 10 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے

تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق یکم جنوری سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے صحت کارڈ کے تحت جگر کی مفت پیوند کاری کا آغاز ہونے جارہا ہے ابتدائی طور پر سالانہ 120 سے 150 مریضوں کی جگر کی پیوندکاری کا ہدف ہے جنوری 2022 سے جون تک جگر کی مفت پیوندکاری تمام غریب اور اہل ثروت دونوں کیلئے ہوگی جبکہ جون کے بعد شوکت خانم ہسپتال کی طرز پر غریبوں اور نادار افراد کیلئے پیوندکاری مفت جبکہ اہل ثروت سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس مقصد کیلئے لاہور اور کراچی کے مخصوص ہسپتالوں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ایک مریض کی پیوند کاری پر تقریبا 50 لاکھ روپے کا خرچ ہے تاہم شراب نوشی کی وجہ سے خراب جگر والے افراد کی پیوندکاری صحت کارڈ پلس کے تحت مفت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج