Car-accident-Swabi-injured

انبار انٹر چینج کے قریب حادثے میں 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ جہانگیرہ روڈ پر انبار انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں موٹر کار اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم سے موٹر کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ فلائنگ کوچ میں سوارد و افراد کو بھی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو ٹیم نے شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے باچا خان میڈیکل ہسپتال شاہ منصور منتقل کر دیا۔ موٹرکا رمیں سوار فیملی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کروڑوں مالیت کی موبائل میڈیکل بسیں بےکار، حکام توجہ دیں