انتظامات مکمل، 8 فروری کو انتخابات کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام ضروری تیاری کرلی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی جس میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق انہیں آٓگاہ کیا گیا۔
اعلایہ کے مطابق وزیر اعظم کو بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کیلئے تمام ضروری تیاری کرلی ہے، پولنگ سٹیشنز، پولنگ سٹاف کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن مٹیریل کی پرنٹنگ کا کام آخری مراحل میں ہے جبکہ انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ جلد ہی تمام اضلاع میں انتخابی فہرستیں پہنچا دی جائیں گی، الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد، انتخابی شیڈول جاری کرنے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دے گا۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے درکار فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے