انتقامی سیاست

انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وتیرہ بنا لیا ہے کہ اپنے مخالفین پر جو منہ میں آئے الزام لگا دیں،پاکستان پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے الزام کو چھوڑنا نہیں چاہیے اور چھوڑیں گے بھی نہیں، الزام سچا ہے تو ملزم کو سزا ملنی چاہیے، الزام ثابت نہیں ہوتا تو عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نے خود پر حملے کی جو جے آئی ٹی بنائی اس کے ارکان نے بھی کہا کہ ہمیں ملزم تک رسائی نہیں دی جا رہی۔
قمر زمان کائرہ نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات دیر سے کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی صحت اچھی نہیں مگر آئین جو کہتا ہے اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان