shadab

انجری کے باعث شاداب 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر

ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ،

شاداب خان کی انجری کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد وہ دورہ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سمیت دورہ جنوبی افریقہ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

شاداب خان نیپئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے۔ قومی اسکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹرسہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی سیکن میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔ شاداب خان اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ ہم اس انجری کے حوالے سے بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں، لہٰذا انہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 26جنوری سے 14فروری تک جاری رہے گی۔