معروف اداکارہ انجلینا جولی

انجلینا جولی انسانی حقوق کے دوغلے پن پر برس پڑیں

ویب ڈیسک: انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے ایک انٹرویو میں انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کے دوغلے پن اور امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کیلئے الگ ہیں۔
انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کچھ لوگوں کیلئے ہوسکتے ہیں تو کچھ لوگوں کیلئے کبھی نہیں ہوسکتے۔
کچھ لوگوں کے جرم کیلئے احتساب ہے تو کچھ کیلئے بالکل نہیں، یہ دنیا کا بدصورت چہرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ نوآبادیاتی نظام کا خاتمہ ہو گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو کنٹرول کرنا اور ان کا استحصال ابھی بھی جاری ہے۔
اپنے بیان میں ہالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔
انجیلینا جولی کا مزید کہا کہ غزہ کی کل آبادی 20لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ