More than 99% students fail in engineering entrance test

انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ میں 99فیصدسے زائد طلبہ فیل

ویب ڈیسک (پشاور)ایٹانے انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ 2021کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پشاورتعلیمی بورڈ کےمحمد حمزہ نے 676 نمبرلیکر پہلی ، عبیدالرحمن620 نمبر لیکردوسری اورلائبہ گلالئی نے 600 نمبر لیکرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔

دیگرٹاپ ٹین امیدواروں میں محمد عارش شاہ ،ہادیہ طاہر، سیدہ علی شاہ عابد شامل ہیں،محمد طہٰ خان ،محمد کفیل ، آصف علی اور رضوان اللہ بھی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

ٹیسٹ میں شریک7741 طلبہ میں سے 414 غیر حاضر رہے،ٹیسٹ میں شریک7273 طلبہ 33 فیصد مارکس بھی نہیں لےسکےصرف 3 طلبہ 600 سے زائد نمبرلینے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیسٹ گزشتہ روز صوبے کے سات اضلاع میں منعقد ہوا

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی