ووٹ سے انقلاب لائیں یا سری لنکا جیسی صورتحال کیلئے تیار رہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہ نما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کی اشرافیہ کوحالات سمجھنے کی ضرورت ہے، عوام انقلاب کے لیے تیار ہیں، بیلٹ سے انقلاب لائیں یا سری لنکا جیسی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران فوادچودھری نے کہا کہ عمران خان ایک طرف اور ملک کی اشرافیہ دوسری طرف ہے۔ چاہتے ہیں ووٹ سے انقلاب کی طرف بڑھیں، ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا عوام کا حق ہے،ملک کی اشرافیہ کو حالات سمجھنےکی ضرورت ہے بیلٹ سے انقلاب لائیں یا سری لنکا جیسی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔ چاہتے ہیں ووٹ کے ذریعے انقلاب کی طرف بڑھیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کا بیانیہ چل رہا ہے، پی ٹی آئی نے ن لیگ کے 19 امیدواروں کیخلاف الیکشن میں درخواست دی ہے ہماری درخواست ہے 62 ایف کے تحت یہ لوگ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ن لیگ کے امید وار نااہل ہو گئے تو مقابلہ یکطرفہ ہو جائے گا، امید ہے ایک دو دن فیصلہ آجائے گا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا