انوپم کھیر کا نئے آنے والے پراجیکٹ کیلئے منفرد انداز

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر اپنی آنیوالی فلم رابندر ناتھ ٹیگور میں منفرد روپ میں دکھائی دیں گے۔ سوشل میڈیا پر انوپم کھیر کے نئے روپ کی ایک جھلک شیئر کر دی گئی ہے۔ یہ ان کا 538 واں پراجیکٹ ہے جس میں وہ مشہور شاعر اور مصنف رابندر ناتھ ٹیگور کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
منفرد کرداروں کے لیے مشہور انوپم کھیر اب کی بار چیلنجنگ کردار کی ادائیگی میں مصروف دکھائی دیں گے۔ اپنے ہنر کے تئیں اپنی لگن اور وابستگی کے ساتھ انوپم کھیر رابندر ناتھ ٹیگور کی شخصیت کو سلور سکرین پر زندہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔