OGRA 1280x720 1

انڈسٹری اور برآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی ۔اوگرا نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد )سی این جی،انڈسٹری اور برآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی کردی گئی ہے۔ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی جبکہ جنرل انڈسٹریل کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔ برآمدی شعبوں کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی ،برآمدی شعبہ جنرل انڈسٹری کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹو مہنگی ۔برآمدی شعبہ کیپٹو پاور کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو مہنگی کر دی گئی ہے ۔
اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی ریجن ون کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ ریجن ٹو کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔ فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔ پاور اسٹیشنشز کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ،پاور سٹیشنز کیلئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹفیکیشن کے مطابق آئی پی پیز کیلئے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی موجودہ قیمت برقرارہے گی ۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد