انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 12 کوہ پیماں لاپتہ 11 ہلاک

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد 12 کوہ پیماں لاپتہ جبکہ 11 سیاح ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مغربی انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد 11 سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ تین افراد زخمی اور 12 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی انڈونیشیا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے نزدیکی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک نے کہا کہ پہاڑ پر 75 مسافر موجود تھے جن میں سے 26 افراد کو باہر نہیں نکالا گیا، 14 میں سے 11 ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ویسٹ سماٹرا ڈیزاسٹر میٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ روڈی رینالڈی نے کہا کہ جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ وسطی جاوا اور یوگیاکارتا صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع یہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں سمجھا جاتا ہے اور 1548 سے باقاعدگی سے پھٹ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل