انگریزی خط وکتابت میں خیبر پختونخوا کا پورانام لکھنا لازمی قرار

ویب ڈیسک :سینٹ آف پاکستان میں منظور کی گئی قراداد کی روشنی میں وفاقی وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے تمام سرکاری خط وکتابت میں کے پی کی بجائے خیبر پختونخوا کا پورا نام لکھنے کی ہدایت کردی ہے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کے بعد اس کوانگریزی میں مختصر لکھنے کیلئے کے پی کے کا لفط استعمال شروع ہوا
لیکن بعدازاں خیبر پختونخوا اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد کی روشنی میںسرکاری خط وکتابت میں کے پی کے کی بجائے صرف کے پی لکھنے کی ہدایت کی گئی تھی اس سلسلے میں رواں برس اکتوبر کے مہینے میں سینٹ آف پاکستان میں ایک قرار داد منظور کرائی گئی تھی جس پر عملدر آمد کیلئے وفاقی حکومت نے آئندہ سے تمام انگریزی خط وکتابت میں مخفف کی بجائے پورا نام لکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع