انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ٹرینٹ برج میں شروع ہوگا، انگلینڈ کی ٹیم نے لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی اور اب انگلش ٹیم کی نظریں کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہیں، کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جس نے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی، اس حوالے سے ٹیم کے کوچ برینڈن میکلولم کا کہنا ہے کہ جب آپ کی ٹیم جیت رہی ہو تو اس میں تجربے کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہمیں اپنے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا