فائرنگ

شانگلہ، اے این پی امیدوار اورنگزیب خان پر انتخابی مہم کے دوران فائرنگ

ویب ڈیسک: اے این پی امیدوار اورنگزیب خان پر انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ان کا محافظ زخمی ہو گیا جبکہ وہ خود محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق اے این پی امیدوار اورنگزیب خان این اے 11 پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ان کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائَ وقوعہ پہنچ گئی اور تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ این اے 11 پر انتخاب لڑنے والے اے این پی امیدوار اورنگزیب خان پر انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد