پٹرولیم مصنوعات

15 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

ویب ڈیسک:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کام شروع کر دیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پٹرول 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) حتمی سمری آج وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ سمری کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اگلے مرحلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے پر بھی سوچ بچار کر رہی ہے ، تاکہ قیمتوں کے تعین میں حکومتی عمل دخل ختم کر دیا جائے اور آئل کمپنیاں مارکیٹ ریٹ پر قیمتیں طے کریں۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار