حکومت کو پانچ سال پورے

آئندہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئے، جہانگیر ترین

ویب ڈیسک: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئے۔
سربراہ آئی پی پی نے مزید کہا ہے کہ انشاء اللہ عوام کی طاقت سے حکومت ہماری ہوگی، ایسے کام کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے بعد نئی حکومت بنے گی،
دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کر سکتیں، آئندہ حکومت ایسی ہونی چاہئے جو پانچ سال پورے کرے۔
لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا انشاء اللہ عوام کی طاقت سے حکومت ہماری ہوگی،
ایسے کام کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔ لودھراں میں پہلے سے پانچ گنا زیادہ کام کریں گے، اگلے پانچ سال لودھراں اور پاکستان کو مثالی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی