water3

آبی تنازعات پرمذاکرات کیلئےپاکستانی انڈس واٹرکمیشن کا وفدآج بھارت روانہ ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا نیا دورکا آغاز کل سےنئی دہلی میں ہوگا، جس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد آج بھارت جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد آج بھارت روانہ ہوگا، مذاکرات تئیس اور چوبیس مارچ کونئی دہلی میں ہوں گے۔

پاکستانی وفدکی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ اور بھارت کی جانب سے دیپ کمارسکسینا وفد کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب

مذاکرات میں پاکستان متنازع آبی منصوبوں پراعتراضات اٹھائے گا جبکہ بھارت سےسیلاب،مون سون بارشوں کےپیشگی ڈیٹاشئیرنگ پربھی بات ہوگی۔

خیال رہے سندھ طاس معاہدےکےتحت ہرسال آبی مذاکرات ضروری ہیں،2018 میں پاک بھارت آبی مذاکرات لاہور میں ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

مذاکرات میں پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ پکل ڈل، لوئرکلنائی پن بجلی گھروں کے ڈیزائن پراعتراض ہے اور مطالبہ کیا تھا پکل ڈل پن بجلی ذخیرہ کرنے کی سطح اونچائی میں 5میٹرکمی کی جائے اور سپل ویز کے گیٹوں کی تنصیب میں 40 میٹراونچائی کا اضافہ کیا جائے گا۔