army chief 1

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

ویب ڈسک (راولپنڈی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آج دورہ سعودی عرب کا امکان ہے، آرمی چیف سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران کا پاکستان کے ساتھ تحارتی حجم بڑھانے کا عندیہ

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی دورے کے دوران سعودی عرب کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب

پاکستان اور سعودی عرب روایتی برادر اسلامی ملک اور انتہائی قریبی تعلقات رکھتے ہیں لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے تعلقات میں سردمہری ہے۔ ریاض پاکستان کی تنقید سے سخت ناراض ہے کہ سعودی عرب کشمیر کے علاقائی تنازع کے حل کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہا۔