آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو حادثہ

آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو خطرناک حادثہ

معروف ہالی ووڈ اداکار و امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرنلڈ شوازنیگر کی گاڑی کو لاس اینجلس میں خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں ان کی گاڑی دیگر گاڑیوں پر چڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قصداً کورونا کا شکار ہونے والی گلوکارہ انتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا بھی سروگیسی کے ذریعے ماں بن گئیں

ہالی وڈ اداکار کے ترجمان نے کار حادثے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں چار گاڑیاں متاثر ہوئیں جن میں ایک شخص زخمی ہے جبکہ آرنلڈ شوازنیگر محفوظ رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو ٹیم نے حادثے کے زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔