l 225402 112438 updates

آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت پہنچ گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد میں احتساب عدالت میں آج جعلی بینک اکاؤنٹس کے 3 نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی، سابق صدر آصف زرداری کیسز کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت پہنچ گئے، ان کے ساتھ بیٹی آصفہ بھٹو اوربہن فریال تالپور بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، احتساب عدالت نے سابق صدر کو توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا ہے، جبکہ منی لانڈرنگ کے مرکزی اور پارک لین کے ضمنی ریفرنس میں بھی آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر ہے،11 جون 2019 کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کے اے ون انٹرنیشنل کیس میں گرفتار کیا گیا، اس کیس میں زرداری سمیت ان کی بہن فریال تالپور بھی بینیفشریز میں شامل ہیں اور وہ بھی گرفتار ہیں، منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اُس وقت اٹھایا گیا، جب مرکزی بینک کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں، معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا تو اعلیٰ عدالت نے اس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی تشکیل دی، جس نے گزشتہ برس 24 دسمبر 2018 کو عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں 172 افراد کے نام سامنے آئے، جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی، اس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تفتیش کی گئی، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی تحریری طور پر جے آئی ٹی کو اپنا جواب بھیجا جبکہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں، سپریم کورٹ نے 7 جنوری 2019 کو اپنے فیصلے میں نیب کو حکم دیا کہ وہ جعلی اکاؤنٹس کی از سر نو تفتیش کرے اور 2 ماہ میں مکمل رپورٹ پیش کرے، عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ بھی نیب کو بجھجوانے کا حکم دیا، اعلیٰ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہے تو بنایا جائے، نیب نے 7 جنوری کو ہی جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم سی آئی ٹی تشکیل دی، جس کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کو دی گئی، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے 20 مارچ کو نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا، نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 3 ریفرنسز تیار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر بھجوائے اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 2 اپریل کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا ریفرنس اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف دائر کرنے کی منظوری دیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ایئر ہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں