آفیشل سیکرٹ ایکٹ

سینیٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل کی شدید مخالفت

ویب ڈیسک: سینیٹ اجلاس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل کی شدید مخالفت کی گئِی، ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 پیش کرنے پر نہ صرف اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا بلکہ اس معاملے پر حکومتی اور اتحادی بھی تقسیم نظر آئے، ایجنڈے کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بل کو منظوری کے لیے پیش کرنا تھا تاہم ان کی غیر موجودگی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023ء پیش کیا، اس موقع پر سینیٹ میں شدید مخالفت اور شور شرابے کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو واپس بھجوا دیا۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور