آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احد چیمہ بری

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں نیب نے کلین چٹ دے دی۔ یاد رہے کہ احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب رپورٹ سامنے آ گئی۔
نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا، تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، بے نامی کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاؤنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاؤنٹس نہیں، ری انویسٹی گیشن کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت خیبرپختونخوا اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق