wifi 6

اپ گریڈیشن کے بعد ’وائی فائی‘ مزید تیز اور قابل اعتماد ہونے کے لئے تیار

تیز اور بغیر رکاوٹ کے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے خواہش مندوں کے لیے خوشخبری, اب وائی فائی کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے تیز رفتار نیٹ استعمال کرسکیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل کمیونی کیشنز کمیشن (FCF) نے وائی فائی کے نئے 6GHz بینڈ اسپیکٹرم کا ایک پلاٹ کھولنے کے حق میں ووٹ دیا ہے جو صارفین کے روٹرز کو 5GHZ اور 2.4GHZ بینڈ پر کام کرنے کے قابل بنا دے گا۔

نیا اسپیکٹرم راؤٹرز اور دیگر آلات کے لئے پیش کردہ جگہ کی مقدار کو چار گنا بڑھا دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ بینڈوتھ دستیاب ہے اور وہ بھی کسی مداخلت کے بغیر۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے آخر تک وائی فائی 6GHz مارکیٹ میں “Wi-Fi 6E” کے نام سے فروخت کیا جی گا۔

اس موقع پر مارکیٹنگ لیڈر کیون رابنسن نے کہا کہ نئے بینڈ اسپکٹرم کے آنے سے جدید ترین آلات پر تیز تر اور قابل اعتماد کنکشن کی توقع کی جاسکتی ہے۔ 20 برسوں کے بعد وائی فائی اسپیکٹرم کے بارے میں تاریخ کا یہ سب سے اہم فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ وائی فائی ایئر ویوز کو نشر کرنے کے ذریعہ کا کام کرتا ہے اور اس وقت دو بینڈز 2.4GHz اور 5GHz موجود ہیں اور اب 1989 کے بعد پہلی بار تیسرے بینڈ 6GHz کی اجازت دیدی گئی ہے۔