اپوزیشن

اپوزیشن جماعتوں کا نئے صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: اپوزیشن جماعتوں نے 8فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں فی الفور نئے صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقدں ہوا جس میں پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بی این پی مینگل، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم کے قائدین موجود تھے۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے13نکات پراتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

اعلامیے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے 8فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں فی الفور نئے صاف شفاف منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی بحالی، منصفانہ انتخابات کے بعد جمہوریت کی بحالی پراتفاق کیا۔
حزب اختلاف کی جماعتوں کاعدلیہ کی آزادی، سویلین اداروں کی بالادستی پر بھی اتفاق ہوا۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ آئین سے انحراف عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ کی توقیری ہے، سیاسی قیادت نے آئین و جمہوریت کی بحالی کے لیے کردار ادا نہ کیا تو ملک کے مستقبل کو خطرات ہوں گے۔
اپوزیشن جماعتوں نے بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی کارکنوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق