اپیل دائرکرنےکااعلان

پی ٹی آئی کاسپریم کورٹ کےفیصلے کیخلاف اپیل دائرکرنےکااعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کا اعلان کیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ووٹرز کو یہ پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے‘پی ٹی آئی تین روز میں اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کیساتھ لسٹ جاری کرے گی۔
انہوںنے مزید کہاکہ جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائینگی، سپریم کورٹ کے ”بلے“ کے فیصلے سے 25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں، یہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہو گی، ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرینگے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی ہر صورت دائر کرنی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نہیں پانچ رکنی بینچ کو سننا چاہیے تھا، 8فروری کو جیت ہو گی پر امن رہنا ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار