اکبر ایس بابر

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پھر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے فیصلے کو ایک بار پھر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر 2023 کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق تمام موجودہ پی ٹی آئی قیادت کالعدم ہو چکی ہے۔یہاں تک کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بیرسٹر گوہر خان کو “خود نامزد کردہ” پی ٹی آئی کا چیرمین قرار دیا تھا۔ لہٰذا اس خود ساختہ اور خود نامزد کنندہ کالعدم پی ٹی آئی قیادت کا انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کسی نئی مہم جوئی کا بھر پور قانونی اور سیاسی میدان میں مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا جب تک پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت بحال نہیں ہوتی، پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کا پی ٹی آئی وسائل بشمول دفتر اور بینک اکاو¿نٹس کا استعمال غیر قانونی ہے جس پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی