commodity trucks coming from karachi from punjab and inner sindh started being stolen 5e4bd99d83a9a 640x405 1

اگلے دو ماہ میں پنجاب سے نو لاکھ ٹن گندم آٹے کی ملوں کو جاری کی جائے گی

اسلام آباد: مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلا س، گندم اور آٹے کی مناسب داموں دستیابی یقینی کیلئے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو گندم جاری کرنے سے متعلق پالیسی کا فوری اعلان کرنے کا بھی فیصلہ کیا.

پنجاب حکومت کی تجویز کے تحت اگلے دو ماہ میں نو لاکھ ٹن گندم آٹے کی ملوں کو جاری کی جائے گی،ملک کے اندر گندم اور آٹے کی آزادانہ نقل وحمل اورافغانستان کو سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنا ئی جائے گی.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بربریت جاری ،مزید 81فلسطینی شہید