چاکلیٹس بھی ضبط ہونے لگیں

ایئرپورٹس پرمسافروں سے چاکلیٹس بھی ضبط ہونے لگیں

وفاقی حکومت کی جانب سے چاکلیٹ کی درآمدات پابندی کے بعد ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تارکین وطن کے سامان میں موجود چاکلیٹس بھی ایئرپورٹ حکام نے قبضہ میں لے لی ہیں جس کے بعد شہریوںکی جانب سے وفاقی حکومت پر تنقید شروع ہوگئی جواب میں مفتاح اسماعیل نے شہریوں کے چاکلیٹس لانے کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مختلف اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے جس میں چاکلیٹس بھی ضبط ہونے لگیں ہیں پاکستانیوں کی وطن واپسی پر چاکلیٹ لانے کی روایت اس پابندی سے شدید حد تک متاثر ہوئی ہے اور ایئرپورٹ حکام نے بیرون ملک سے آنیوالے شہریوں کے بیگز سے چاکلیٹ نکال کر تحویل میں لینا شروع کردی ہے جس پر سوشل میڈ یا پر صارفین نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کی نشانہ بنایا ہے شہریوں کی تنقید کے بعد وفاقی وزیر خزانہ مفتح اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی شہریوں کے چاکلیٹ ساتھ لانے پر نہیں ہے لہٰذا ایئرپورٹ انتظامیہ شہریوں سے چاکلیٹ لینے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک