ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 12 جولائی اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق کر دی۔
ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ گزشتہ روز طے پایا اور آئی ایم ایف نے اب فنانسنگ فرق کے پلان کی منظوری دے دی ہے اس طرح آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے پہلے ایک اور شرط پوری ہو گی۔
آئی ایم ایف نے 12 جولائی (آج) اجلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی جب کہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی