Adnan Siddiqui

ایدھی فاؤنڈیشن نےایک بارپھرثابت کردیاہےکہ انسانیت سب سےبڑھ کرہے،عدنان صدیقی

معروف اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں بھارت کو دی جانے والی مدد کی پیشکش پر ایدھی فاؤنڈیشن کو خوب سراہا ہے۔

عدنان صدیقی نےاپنےٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔‘

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’یہ صرف انسانیت کی بات ہے کہ ہم بحران کے اس دور میں سیاسی اختلافات اور سفارتی اختلاف رائے سے بالاتر ہوکر بھارت کی مدد کریں۔‘